ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں بچوں کے فحش فلمیں دیکھنے سے متعلق آگہی پھیلانے اور والدین کو ان شرمناک فلموں بارے اپنے بچوں سے بات کرنے کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں فحش اشتہارات ٹیلی ویژنز پر چلائے جانے لگے جن میں فحش فلموں کے اداکار کام کر رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ والدین اور بچوں کے درمیان فحش فلموں کے حوالے سے جو جھجھک پائی جاتی ہے اسے ختم کیا جا سکے اور والدین اس معاملے میں اپنے بچوں سے کھل کر بات کریں ، ان کی جنسیت اور فحش فلموں کے بارے میں رہنمائی کر سکیں اورانہیں بتا سکیں کہ جنسی عمل کے لیے پارٹنر کی رضامندی کس قدر اہم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسے ہی ایک اشتہار میں فحش فلموں میں
کام کرنے والی اداکارہ سوSueاپنے ساتھی اداکار ڈیرک کے ساتھ برہنہ حالت میں ایک گھر جاتی ہے اور دروازہ کھٹکھٹاتی ہے- اندر سے ایک خاتون باہر نکلتی ہے۔ جس کا ایک کم عمر بیٹا ہوتا ہے- سو اور ڈیرک اس خاتون سے کہتے ہیں۔ کہ ”تمہارا بیٹا ہمیں جنسی تعلق قائم کرتے ہوئے آن لائن دیکھتا ہے۔ اور ہمارے خیال میں اس کی عمر ابھی اتنی نہیں ہے۔ کہ وہ اس حالت میں ہمیں دیکھے- “ ان کی باتیں سن کر بچے کی ماں فیصلہ کر لیتی ہے کہ اب اپنے بیٹے سے فحش فلموں کے متعلق کھل کر بات کرنے کا وقت آ گیا ہے- وہ اپنے بیٹے کو باہر بلاتی ہے۔ اوراس سے اس موضوع پر بات کرنا شروع کر دیتی ہے-

0 تبصرے: