منگل، 16 جون، 2020

کینیڈا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔۔۔

ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ، دوسرا طیارہ آرنپائر کے قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب


اوٹاوا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون 2020) :- کینیڈا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ، دوسرا طیارہ آرنپائر کے قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے ہیں، ٹکراؤ کے نتیجے میں ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کا پائلت بھی زخمی ہوگیا جبکہ مسافر محفوظ رہے -
دوسری طیارہ کیسنا 172 ایم جی آرنپائر کے قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرگیا اور طیارے میں سوار چاروں مسافر بھی محفوظ رہے - 


ریسکیو ذرائع کے مطابق ، خوش قسمتی سے دونوں طیاروں میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ہیں -
اوٹاوا فائر سروسز کے مطابق حادثے کے فوری بعد فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ کو بچانے میں مدد کی اور اسے اسپتال منتقل کیا، حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کی عمر 70 سال بتائی گئی ہے -
اوٹاوا کے شہری مارک ہیلم نے بتایا ہے کہ اسکے بیٹے نے طیاروں کو آپس میں ٹکراتے ہوئے دیکھا اس کے بعد ایک طیارہ سمندر میں گرا اور طیارے کا پائلٹ اپنی مدد آپ کے تحت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ سمندر سے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے -

0 تبصرے: